اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: سبزی باغ میں خواتین کا احتجاج، سیاسی رہنماؤں کی شرکت - پٹنہ کے سبزی باغ

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کی گنجان آبادی والے علاقے میں دھرنا پر بیٹھے لوگوں کو مقامی دکانداروں کی حمایت حاصل ہے، دھرنے میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنما اور سماجی کارکان پہنچ رہے ہیں۔

سبزی باغ خواتین احتجاج
سبزی باغ خواتین احتجاج

By

Published : Jan 17, 2020, 12:05 AM IST

پٹنہ کے سبزی باغ میں شدت کی سردی اور عارضی شامیانے کے نیچے اپنے وجود کی لڑائی کے لیے اب سے خواتین نے مورچہ سنبھالا ہے۔

سبزی باغ خواتین احتجاج، ویڈیو

اس دھرنے نے کئی رہنماؤں کو اپنی جانب متوجہ کیا اور اب تک کئی سیاسی رہنما اور دانشور اس شامل ہو چکے ہیں۔

جبکہ نوجوان شاعر عمران پرتاپ گڑھی اور سابق رکن پارلیمان پپو یادو سبزی باغ مظاہرین کے درمیان پہنچے۔

گزشتہ 12 جنوری سے جاری اس مظاہرے میں شدید سردی کے باوجود طلباء، سماجی کارکنان خواتین اور بزرگوں کے حوصلے بلند ہیں، شاہین باغ سے تحریک پارکر اس دھرنے کی باگ ڈور خواتین نے سنبھال رکھی ہے۔

نوجوان شاعر عمران پرتاب گڑھی نے اپنے مخصوص انداز میں مظاہر میں شامل خواتین کا حوصلہ بڑھایا۔

عمران پرتاپ گڑھی نے مظاہرے میں شامل خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آپ کو حوصلہ دینے نہیں بلکہ آپ سے حوصلہ لینے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ جب ماؤں کی آہیں نکلتی ہے تو سلطنتیں برباد ہو جایا کرتی ہیں۔

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنے شاعرانہ انداز میں 'میں وزیراعظم نریندرمودی امیت شاہ اور نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار سے بھی کچھ حساب ہونا چاہیے۔

سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے این پی آر کا ذکر کرتے ہوئے مظاہرین سے کہا کہ 'ہم دستاویز کے طور پر صرف آدھار کارڈ دیں گے، پپو یادو نے اپنے خطاب کے بعد آزادی کے نعرے لگائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details