اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ میں چالان پر ہنگامہ، 250 نامعلوم کے خلاف شکایت درج - پٹنہ پولیس

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ علاقے کے ایکزیبیشن روڈ چوراہا پر گاڑی چیکنگ مہم کے دوران ہوئے ہنگامہ معاملے میں پولیس نے 11 افراد اور 250 نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کی ہے۔

پٹنہ میں چالان پر ہنگامہ، 250 نامعلوم کے خلاف شکایت درج

By

Published : Sep 13, 2019, 4:52 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:32 AM IST

واضح رہے کہ جمعرات کے روز پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ علاقے میں کچھ غیرسماجی عناصروں نے ہنگامہ کیا تھا۔اس دوران پولیس پر پتھر بازی بھی کئی گئی تھی۔
معاملے کو قابو میں کرنے کے لیے موقع پر پانچ پولیس اسٹیشن کے پولیس سمیت 2 ڈی ایس پی عہدے کے افسر بھی پہنچے تھے۔

اطلاع کے مطابق رینو کماری نام کی خاوتون نے ایگزیبیشن روڈ کے ٹریفک پوسٹ پر گاڑی چیک کررہے پولیس نے اس کی گاڑی کے کاغذات کو پھاڑ کر جرمانہ مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پٹنہ میں چالان پر ہنگامہ، 250 نامعلوم کے خلاف شکایت درج

خاتون کے مطابق وہ اپنی گاڑی سے الٹراساؤنڈ کرانے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال جارہی تھی، تب ہی ٹریفک پوسٹ پر تعینات ٹریفک پولیس برجیش کمار نے گاڑی کو روک کر کاغذات کی مانگ کی، کاغذات دکھان پر پولیس نے کاغذ کو پھاڑ کر پھینک دیا اور جرمانہ مانگنے لگا۔یہ دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے پولیس کی پٹائی کردی۔

اس معاملے کی جانکاری ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں پولیس فورس موقع پر پہنچی اور ہنگامہ کررہے 10 لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

وہیں موقع پر پہنچے ڈی ایس پی کمار اندر پرکاش نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔خاتون نے جو الزام عائد کیا ہے کہ اگر وہ صحیح ثابت ہوتا ہے تو ٹریفک دروغہ برجیش کمار پر کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details