پٹنہ: پٹنہ پھلواری شریف کے رہائشی مہادلت خاندان کا بیٹا اب امریکہ میں اپنا مستقبل سنوارے گا۔ درحقیقت پٹنہ کے گونپورہ گاؤں کے 17 سالہ پریم کمار کو امریکہ کے مشہور 'لافائیٹ کالج امریکہ' سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی اسکالرشپ ملی ہے۔ Patna Laborer Son Will Study in USA
پریم دنیا کے 6 طلبا میں سے بھارت کا پہلا مہادلت طالب علم ہے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے جو لافائیٹ کالج سے باوقار 'ڈائر فیلوشپ' حاصل کرے گا۔ پریم کا تعلق بہار کی مہادلت مسہر برادری سے ہے اور اس کا خاندان بہت غریب ہے۔
پریم گزشتہ چار برس سے پٹنہ میں واقع ایک عالمی ادارے کے ساتھ جڑ کر تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اسی دوران اسے انسٹی ٹیوٹ سے یہ اطلاع ملی کہ لافائیٹ میں اس کا سلیکشن ہوا ہے۔ اس کو اپنی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ (یو جی اور پی جی) کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے کالج کی طرف سے 2.5 کروڑ روپے کی اسکالرشپ حاصل کی ہے۔ اس میں ٹیوشن فیس، رہائش، کتابیں، ہیلتھ انشورنس، سفری اخراجات وغیرہ تمام چیزیں شامل ہیں۔ Patna Laborer Son Will Study in USA