اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحت خدمات پر پٹنہ ہائی کورٹ کا حکومت بہار پر تلخ تبصرہ - bihar latest news

بہار میں جس تیزی کے ساتھ کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس پر ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے حکومت بہار پر تلخ تبصرہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ صوبے میں پوری ہیلتھ خدمات کو فوج کے حوالے کردینا چاہیے۔

Patna High Court
پٹنہ ہائی کورٹ کا بہار سرکار پر تلخ تبصرہ

By

Published : May 4, 2021, 2:09 PM IST

بہار میں جس تیزی کے ساتھ کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اس پر پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار سرکار پر تلخ تبصرہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ صوبے میں پوری ہیلتھ سروسز کو فوج کے حوالے کردینا چاہیے کیوں کہ یہ حکومت اسے سنبھال پانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔

دراصل صوبے میں کورونا کی حالت کے تعلق سے پٹنہ ہائی کورٹ میں ہر روز شنوائی ہو رہی ہے۔ کورٹ میں منگل کے روز شنوائی ہوئی۔ جسٹس سی ایس سنگھ کی بنچ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے بہار سرکار کی ناکامی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ کورٹ نے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'صوبے کی پوری صحت خدمات کو فوج کے سپرد کردینا چاہیے'۔

لاک ڈاؤن پر مانگا تھا جواب

معلوم ہوکہ پیر کے روز ہوئی شنوائی میں ریاستی سرکار کو صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور و فکر کر کے منگل تک جواب دینے کی ہدایت دی تھی۔ حالانکہ منگل سے 15 مئی تک صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وہیں بنچ نے پی ایم سی ایچ میں کورونا کے کم مریض ہونے کے بعد بھی آکسیجن کی کمی کو سنجیدگی سے لیا اور سرکار سے سوالات کیے۔

آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ ممکن

اس معاملے میں محکمہ صحت کی ٹیم نے کورٹ میں بتایا کہ جس طرح سے وہاں آکسیجن ختم ہورہے ہیں اس میں بلیک مارکیٹنگ ہونے کی امید ہے۔ ESIC ہسپتال بہٹا میں انتظام اور ملازمین کی کافی کمی ہے۔ ہسپتال میں 23 اپریل سے ڈاکٹر تو آگئے ہیں لیکن سہولیات کے فقدان کی وجہ سے وہ کام کرنے سے قاصر ہیں۔ اس معاملے پر عدالت میں کل سماعت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details