اردو

urdu

ETV Bharat / state

Patna High Court on Sultan Palace سلطان پیلیس کے انہدام پر پٹنہ ہائی کورٹ نے روک لگائی

پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار حکومت سے تاریخی سلطان پیلیس کو فائیو اسٹار تعمیر کرنے کے لیے ڈھانے کے فیصلہ پر جواب مانگا ہے۔ Patna High Court On Sultan Palace

سلطان پیلس کے انہدام پر پٹنہ ہائی کورٹ نے لگائی روک
سلطان پیلس کے انہدام پر پٹنہ ہائی کورٹ نے لگائی روک

By

Published : Sep 28, 2022, 7:49 PM IST

پٹنہ:بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع تاریخی عمارت سلطان پیلیس کو منہدم کرکے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کی تجویز سے گزشتہ کئی دنوں سے عوام میں غم و غصہ پایا جارہا تھا۔ عوامی سطح پر بھی اس تجویز کی مخالفت ہو رہی تھی اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت سے اس تجویز پر از سر نو غور کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اسی درمیان سلطان پیلس کو منہدم کئے جانے کے فیصلے پر پٹنہ ہائی کورٹ نے روک لگا دی جس سے عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے خوش لوگوں نے ٹویٹر پر سلطان پیلس کی تصاویر شیئر کیں اور ہیش ٹیگ 'سلطان پیلیس زندہ آباد' کے ساتھ ٹویٹ کیا اور اسے سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ رکھنے کی اپیل کی۔

یاد رہے کہ سلطان پیلیس 1922 میں بیرسٹر سر سلطان نے بنایا تھا، جنہوں نے پٹنہ ہائی کورٹ میں بطور جج اور 1923 تا 1930 تک پٹنہ یونیورسٹی کے پہلے بھارتی وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ بھارت کے عظیم وکیلوں میں سے ایک تھے۔ پاکستان کے قائد اعظم محمد علی جناح چاہتے تھے کہ وہ پاکستان آئیں اور ملک کی انتظامیہ میں کسی اعلیٰ عہدے پر فائز ہو جائیں۔ لیکن سر سلطان سچے بھارتی تھے، اس لیے انہوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا تھا۔

ادھر پٹنہ ہائی کورٹ نے حکومت بہار سے تاریخی سلطان پیلیس کو فائیو اسٹار تعمیر کرنے کے لیے منہدم کے فیصلہ پر جواب مانگا کہ قلب شہر میں واقع 100 سال پرانی عمارت کے مجوزہ انہدام کا کیا جواز ہے۔ انہدامی کارروائی پر روکنے کا حکم عدالت نے گزشتہ دنوں مفادِ عامہ کی ایک درخواست (پی آئی ایل) کی آن لائن سماعت کے دوران دیا۔ عدالت کے اس حکم کے بعد ہیریٹیج کے شائقین اور دیگر شہریوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ پی آئی ایل پٹنہ کے ایک نوجوان وکیل نے داخل کی تھی اور کیس کی یہ پہلی سماعت تھی۔ سلطان پیلس کو عام طور پر پری واہن بھون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عدالت نے حکومت بہار سے پوچھا کہ وہ 100 سالہ ہیریٹیج بلڈنگ کو کیوں ڈھانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت اردو نے سلطان پیلس کے مجوزہ انہدام سے متعلق تفصیلی خبر دکھائی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر لوگ مسلسل ٹرینڈ چلا کر تاریخی عمارت کو منہدم کرنے کی تجویز کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ بہار حکومت جون کے وسط میں سلطان پیلس کو منہدم کر کے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اب اس پر روک لگائے جانے کے بعد شہریوں اور مہم چلانے والوں میں خوشی کی لہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Sultan Palace of Patna آخر کیوں سو سالہ تاریخی سلطان پیلس کو منہدم کیا جا رہا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details