اردو

urdu

ETV Bharat / state

Patna High Court on Maor Election میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے عہدے کے انتخاب پر ہائی کورٹ کی روک - بہار میں جاری بلدیاتی انتخابات

گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئرکے عہدے کے لئے انتخاب نہیں ہوں گے۔آج ہائی کورٹ نے ڈپٹی میئر کے انتخاب پر روک لگادی ہے۔ ساتھ ہی او بی سی طبقہ کے لئے ریزرو وارڈوں میں بھی وارڈ کونسلر کے لئے انتخاب پرروک لگادی گئی ہے گا۔Patna High Court on Maor Election

میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے عہدے کے انتخاب پر ہائی کورٹ کی روک
میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے عہدے کے انتخاب پر ہائی کورٹ کی روک

By

Published : Oct 4, 2022, 6:52 PM IST

گیا:بہار میں جاری بلدیاتی انتخابات کو لے کر پٹنہ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ آیا ہے۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں جاری بلدیاتی انتخابات کو ان حلقوں میں روک دیا ہے جہاں پر اوبی سی طبقات کو ریزرویشن دیا گیا تھا۔Patna High Court Stay Election Of Deputy Mayor

پٹنہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بہار حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن نے پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا۔

ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن پر سب سے زیادہ برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروا رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ کے مذکورہ فیصلے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن ریزرویشن کی دفعات کے مطابق انتخابات سے متعلق ایک تازہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ فی الحال، توقع ہے کہ جلد ہی مذکورہ فیصلے سے متعلق معلومات اور مناسب ہدایات الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھیج دی جائیں گی۔

غورطلب ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ لوگوں کے لیے ریزرویشن سے متعلق دائر درخواست پر سماعت مکمل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی جلد سماعت کرے اور اپنا فیصلہ سنائے۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول اور ایس کمار کی بینچ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ کی بینچ نے کہا ہے کہ بہار میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پہلے ہی دیے گئے حکم کی تعمیل نہیں ہوئی ہے۔

پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار میں رواں ماہ 10 اور 20 اکتوبر کو ہونے والے 224 بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے سلسلے میں آج بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے فی الحال پسماندہ اور انتہائی پسماندہ ذاتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر انتخابات کرانے پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ ایسی صورت حال میں 10 اور 20 اکتوبر کو ان سیٹوں پر ووٹنگ نہیں ہوگی۔ ووٹنگ صرف غیر مختص اور عام خواتین کی نشستوں پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:KCR's New Party Name دسہرہ کے موقع پر وزیراعلی تلنگانہ، قومی پارٹی کا آغاز کریں گے

غور طلب ہے کہ مذکورہ فیصلے کے بعد گیا،پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اور بہار کے دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات نہیں ہوں گے۔ گیا میونسپل کارپوریشن کے موجودہ ڈپٹی میئر موہن شریواستو اس معاملے میں ایک فریق تھے انہوں نے گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے عہدے کو ریزرو کئے جانے کی مخالفت میں پہلے ہائی کورٹ اور اسکے بعد سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی ، موہن شریواستونے عدالت کے فیصلے کا خیرم مقدم کیا ہے ویسے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بعد صورتحال مکمل طور پر واضح ہو جائے گی، کن کن علاقوں میں انتخابات پر پابندی عائد کی گئی ہےPatna High Court Stay Election Of Deputy Mayor

ABOUT THE AUTHOR

...view details