پٹنہ ہائی کورٹ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے. بہار ٹرانسپورٹ اپیلنٹ ٹریبیونل کے آفس میں پانی جمع ہو نے کی وجہ سے جواب مانگا ہے.
پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجئے کرول کی بنچ نے ویٹرن فورم اور دوسرے لوگوں کی جانب سے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کی.
ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سماعت کے دوران ریاستی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے کہا کہ ٹربیونل عمارت کی تفصیل پیش کریں. عدالت نے ریاست میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں میں چلنے والے ٹربیونل دفتر کی تفصیلات مانگی ہے.
پٹنہ ہائی کورٹ نے حکومت سے ٹریبیونل عمارت کی تفصیلات طلب کی
پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے ریاست میں چلنے والے ٹریبیونل عمارت کی تفصیلات طلب کی ہے. ہائی کورٹ نے حکومت سے ریاست میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں میں چلنے والے ٹریبیونل کے دفاتر کی بھی تفصیلات مانگی ہے.
پٹنہ ہائی کورٹ نے حکومت سے ٹربیونل عمارت کی تفصیل طلب کی
عرضی گزار کی جانب سے وکیل دینو کمار نے بتایا کہ بہار ٹرانسپورٹ اپیلنٹ ٹربیونل جیسے بڑے ادارے میں ملازمین کی بھی کمی ہے. وکیل دینو کمار نے بتایا کہ اسی طرح کے اور بھی ٹربیونل عمارتوں کی حالت اچھی نہیں ہے. اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 24 جون کو ہوگی.