ڈی ایل ایڈ پاس امیدوارو نہ ہونے پر ہی گریجویٹ امیدواروں کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔
ہائی کورٹ نے ریاست میں پرائمری اساتذہ کی بحالی سے متعلق ایک اہم معاملہ کو واضح کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ صرف دو سالہ ڈی ایل ایڈ پاس تربیت یافتہ امیدواروں پر ہی غور کرنے کے ریاستی حکومت کا فیصلہ درست نہیں ہے۔
معاملے پر اگلی سماعت 7 ستمبر کو ہوگی، ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم کے ذریعہ 17 دسمبر 2019 کے فیصلے کو چیلنج دینے والی ہیمنتھ کمار اور دوسرے کی عرضی پر جسٹس اے کے اوپادھیا نے سماعت کی۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے اگلی سماعت تک حکومت کے فیصلے پر روک لگا دی ہے. پٹنہ ہائی کورٹ نے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے اس ہدایت میں کہا گیا تھا کہ پرائمری اسکولوں کے لئے اساتذہ بحالی میں صرف دو سالہ ڈی ایل ایڈ پاس امیدوار مہیا نہیں رہنے پر ہی گریجویٹ امیدواروں کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔