جسٹس شیواجی پانڈے اور جسٹس پارتھ سارتھی کی بینچ نے کائتی سنہا اور دیگر کی جانب سے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے پرائمری امتحانات کو ٹالنے کیلئے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر منگل کو سماعت کے بعد خارج کر دیا۔
جھارکھنڈ کے بوکارو کی درخواست گذار نے کورونا انفیکشن کے خطرات کے مد نظر جوڈیشیل مجسٹریٹ کے پی ٹی امتحان کی تاریخ چھ دسمبر سے آگے بڑھانے کی گہار لگائی تھی۔
بہار پبلک سروس کمیشن ( بی پی ایس سی ) کی جانب سے وکیل سنجے پانڈے نے مفاد عامہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ دیوالی اور چھٹھ میں سبھی تحفظاتی تدابیر کے ساتھ کھلے میں آجا سکتے ہیں اور بہار اسمبلی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں تو امتحان دینے سے کترانا نامناسب ہے۔