اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: اساتذہ کی تقرری پر روک - جسٹس انیل کمار اپادھیائے

جسٹس انیل کمار اپادھیائے نے سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو آئندہ سماعت میں حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

patna high court
patna high court

By

Published : Sep 8, 2020, 6:20 PM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست کے پرائمری اسکولوں میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی ہونے والی تقرری کی کارروائی پر لگی پابندی کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے. جسٹس انیل کمار اپادھیا نے نیرج کمار اور دوسروں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت کے دوران حلف نامہ دائر کرے۔

عرضی گزار کے وکیل دینو کمار نے بتایا 'ریاستی حکومت نے 15 جون 2020 کو ایک ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ دسمبر 2019 میں سی ٹی ای ٹی پاس امیدوار اس امتحان میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی گرفتار
چندا کوچر کے شوہر گرفتار

عدالت نے ریاستی حکومت کو یہ واضح کرنے کو کو کہا ہے 'اشتہار شائع کرنے کے بعد کیا قانون میں تبدیلی ہو سکتی ہے؟'۔

انہوں نے کہا کہ اس امتحان کے ذریعہ پوری ریاست میں تقریباً 94 ہزار اساتذہ کی بحالی کی کارروائی چل رہی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 21 ستمبر کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details