اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ ہائی کورٹ، تعلیم کی ابتر صورتحال پر برہم - کوشل کشور ٹھاکر کے ذریعے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں تعلیم کی خراب حالت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کے لیے کسی کو فکر نہیں ہے۔'

پٹنہ ہائی کورٹ کا ریاست میں تعلیم کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار
پٹنہ ہائی کورٹ کا ریاست میں تعلیم کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

By

Published : Feb 20, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:27 AM IST

ہائی کورٹ میں آج ریاست میں تعلیم کی ابتر صورتحال پر سماعت ہوئی۔

پورنیہ کے گیسٹ اساتذہ کو ہٹائے جانے کے معاملے میں جسٹس اے کے اپادھیائے نے ریاست کے چیف سکریٹری سے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے سماعت کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں تعلیمی صورتحال کو تبھی بہتر کیا جاسکتا ہے جب سرکاری اسکولوں میں آفیسرز کے بچے بھی پڑھیں۔'

کوشل کشور ٹھاکر کے ذریعے دائر مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے چیف سکریٹری کو اگلی سماعت میں یہ بتانے کو کہا ہے کہ ریاست میں تعلیم کی شرح کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 23 مارچ کو ہوگی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details