اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرقانونی لیباریٹری پر ہائی کورٹ سخت - government

ریاست بہار میں بڑے پیمانے پرغیر قانونی طور پر چل رہے  پیتھولوجیکل لیباریٹری کے معاملے پر ہائی کورٹ نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے ان کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہے۔

غیر قانونی طور پر چل رہے پتھو لوجیکل لیبوریٹری پر ہائی کورٹ سخت

By

Published : Jul 31, 2019, 1:23 PM IST

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور سے چل رہے پیتھولوجیکل لیباریٹری کے معاملے پر سختی دکھائی ہے.

اطلاع کے مطابق سماعت کی چیف جسٹس اے پی شاہی کی بینچ نے ان کے خلاف کی گئی کاروائیوں کی تفصیل ریاست کے سبھی اضلاع کے سول سرجن کو اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

غیر قانونی طور پر چل رہے پتھو لوجیکل لیبوریٹری پر ہائی کورٹ سخت


اس سے قبل کی سماعت میں محکمہ صحت کی جانب سے دائر ایک حلف نامے میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ریاست میں 31 53 پیتھولوجیکل لیباریٹری اور ڈایگنو سٹک سینٹر ہے جن میں 25 14 غیرقانونی پائے گئےہیں۔

سرکاری وکیل نے ریاستی حکومت کے ذریعے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلاتعدالت میں پیش کیا۔ اس کی اگلی سماعت 13 اگست کو ہوگی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details