پٹنہ کے مشہور و معروف مارکیٹنگ کمپلیکس موریا لوک کے مغربی جانب بہار ریاستی سنی وقف بورڈ کی 20 دکانیں برسوں سے قائم ہیں، جنہیں پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مسمار کرنے اور دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گذشتہ 25 اپریل تک ان دکانداروں کو نوٹس دیکر خالی کرنے کے بات کہی گئی تھی جبکہ پٹنہ ضلعی عدالت نے اس پر روک لگائی تھی۔ اس کے باوجود کارپوریشن اپنی کارووائی کر رہا تھا۔ ان دکانداروں نے پٹنہ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی آج پٹنہ ہائی کورٹ نے ان تمام دکانداروں کی حمایت میں فیصلہ دیا ہے۔