ویکاس چندر نے پی ایم سی ایچ سمیت ریاست کے سبھی سرکاری اسپتالوں کی بدحالی سے متعلق ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔جس پر ہائی کورٹ نے 28 جون تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جسٹس جوتی شرن کے بینچ نے سرکاری اسپتالوں کی بدحالی اور صاف صفائی پر ناراضگی ظاہر کی۔
ریاست کے ہسپتالوں سے بہتر جانوروں کے ہسپتال: پٹنہ ہائی کورٹ
پٹنہ ہائی کورٹ نے آج پٹنہ میڈیکل کالج (پی ایم سی ایچ) سمیت ریاست کے 63 ہزار اسپتالوں کی بدحالی اور رکھ رکھاؤ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان ہسپتالوں سے بہتر حالت میں تو جانوروں کے ہسپتال ہیں۔
ریاست کے اسپتالوں سے بہتر جانوروں کے اسپتال:پٹنہ ہائی کورٹ
ویکاس چندر نے عدالت میں بتایا کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لیے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے پی ڈبلیو ڈی کو خط لکھا تھا، لیکن اس کی اطلاع اب تک سرکاری اسپتالوں میں نہیں بھیجی گئی۔