اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: چھ علاقوں سے رینڈم سیمپل لینے کا فیصلہ - پٹنہ میں کورونا متاثرین

دارالحکومت پٹنہ کے جن علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگ ملے ہیں۔ وہاں رینڈم سیمپل لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پٹنہ: چھ علاقوں سے رینڈم سیمپل لینے کا فیصلہ
پٹنہ: چھ علاقوں سے رینڈم سیمپل لینے کا فیصلہ

By

Published : Apr 22, 2020, 3:41 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے مد نظر حکومت نے دارالحکومت کے 6 علاقوں میں رینڈم سیمپل اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رینڈم سیمپل کے ذریعہ انتظامیہ یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ متاثرہ علاقہ میں بیماری کا اثر کہاں تک ہے۔

حکومت گھر گھر سروے کے دوران اسکریننگ کر رہی ہے لیکن بیماری کے اثر کو دیکھتے ہوئے رینڈم سیمپل لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

رینڈم سیمپل کے لئے پٹنہ سیٹی، پھلواری شریف، دیگھا، خواجہ پورہ، کھیمنی چک اور بائی پاس کا علاقہ شامل کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں ضروری فری سروس میں لگے ملازمین میں بیماری کی تصدیق ہونے کے بعد پٹنہ انتظامیہ بھی الرٹ ہو گیا ہے۔

یہاں بھی ضروری خدمات میں لگے لوگوں کا رینڈم سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ڈاکٹر، پولیس اہلکار اور میڈیا والوں کا ٹیسٹ ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details