ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج بھارت بند کا پوری طرح سے اثر رہا ہے۔ لیکن بندی کے دوران لازمی کاموں، جس میں مریضوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، انہیں بندی سے الگ رکھنے کی بات کہی گئی تھی تاہم گیا میں گاڑیوں کے بند ہونے کی وجہ سے ایک مریض کو ٹھیلے پر لٹا کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
دراصل بھارت بند کے دوران پوری طرح سے پرائیوٹ گاڑیوں کی نقل و حرکت بند تھی، جس کی وجہ سے شہر گیا کے وارث نگر محلے کے رہنے والے محمد شمیم کو ٹھیلے پر لیٹا کر ہسپتال پہنچایا گیا۔
مریض کے رشتہ دار محمد نواب نے بتایا کہ محمد شمیم گزشتہ روز بس سے گر گئے تھے، جس وجہ سے ان کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ آج انہیں وہائٹ ہاؤس کے پاس ڈاکٹر منوج کمار کے یہاں علاج کے لیے لے جانا تھا تاہم بندی کی وجہ سے انہیں گاڑی نہیں ملی۔
محمد نواب نے آگے بتایا کہ 'مریض کو درد شدید تھا، جس سے گھر کے افراد گھبرا گئے، جلد بازی میں ایمبولینس کو بھی نہیں بلایا، نواب کو بھارت بند کی اطلاع نہیں تھی بلکہ انہیں کسی نے یہ جانکاری دے دی کہ لاک ڈاؤن ہے۔'