ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی آج شارخ کی فلم پٹھان ریلیز ہوگئی ہے۔ یہاں کے سب سے بڑے سنیما ہال اے پی آر میں تین دنوں تک ہاوس فل ہے۔ ایک دن میں 10 شو دکھائے جا رہے ہیں۔ جس طرح سے فلم کو لیکر تنازع ہو رہا تھا اس سے قیاس آرائی کے بازار بھی گرم تھا کہ گیا میں بھی ہنگامہ ہوگا تاہم یہاں پہلے دن اس طرح کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔
احتیاطا سنیما گھروں کے مالکان کی درخواست پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہاں اے پی آر سنیماہال نے اپنے دونوں آوڈی میں نجی گارڈز بھی بڑی تعداد میں تعینات کیا ہے۔ یہاں پہلے دن فلم پٹھان دیکھنے والے مداحوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں متنازعہ مناظر نہیں ہیں بلکہ یہ فلم حب الوطنی پر مبنی ہے۔
ایک مداح جو شارخ خان کی آواز کی میمیکری کرتا ہے وہ شارخ خان کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر سنیما ہال پہنچا تھا اس نے شارخ خان کی آواز میں فلم پٹھان کا ڈائلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ہانچ برسوں بعد شارخ خان کی پردے پر واپسی ہوئی ہے، ان کے مداح اس موقع کو چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں یہاں اے پی آر سنیما کے منیجر گریش سنگھ نے کہا کہ دس شو میں پٹھان فلم چل رہی ہے، سبھی شو ہاوس فل ہیں۔ تنازع کے پیش نظر پولیس جوانوں کی تعیناتی ہے تاہم سبھی پرامن ماحول میں فلم کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: