ریاست بہار کے گیا میں لاک ڈاؤن کے 49 دن بعد راجدھانی ایکسپریس ٹرین جنکشن سے مسافروں کو لے کر گزری۔ راجدھانی ٹرین سے 128 مسافر گیا اسٹیشن پراترے جبکہ 98 مسافر سوار ہوکر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ۔ ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں کو 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر بلایا گیا تھا۔
ہاوڑہ۔ نئی دہلی راجدھانی، بھونیشور راجدھانی ایکسپریس منگل کی رات اور بدھ کی صبح گیا اسٹیشن پر رکی تھی۔
دراصل لاک ڈاون کے درمیان کچھ مخصوص ٹرینوں کی خدمات بحال ہوئی ہے۔ گیا اسٹیشن بھی اس خدمات کے بعد گلزار ہوگیا ہے۔ یہاں آج صبح دو ٹرینیں دہلی سے گیا پہنچی جس میں ایک دہلی ہواڑہ راجدھانی جبکہ دوسری ٹرین بھونیشور راجدھانی تھی۔
ضلعی انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح آنے والی دونوں ٹرینوں سے تقریبا 500 افراد گیا اسٹیشن پراترے ہیں۔ گیا میں مسافروں کے اتر نے کے بعد ان کی اسکریننگ کی گئی۔
ڈی ایم ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ 'ٹرین سے اترنے والے تمام لوگوں کو اپنی گاڑیوں سے گھر جانا ہے۔ خصوصی حالات میں کچھ مسافروں کے لئے ای رکشہ اور بسوں کے انتظامات کئے جائیں گے۔