ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف میں واقع امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر میں آج امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کی صدارت میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجلاس میں شامل تمام حزب مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ قانون صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ بڑی تعداد غیر مسلم بھی ہیں مسلمان اس قانون کے خلاف بیدار ہوچکے ہیں لیکن اب برادران وطن کو اس کے خلاف بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔