گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی صنوبر خانم نے بی پی ایس سی کریک کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔صنوبر بہار حکومت کے محکمہ کلیان میں افسر بنی ہیں اور وہ اب خدمات انجام دیں گی۔ان کی اس کامیابی پر اہل خانہ سمیت دوست واحباب اور رشتے دار خوش ہیں۔صنوبر نے بہار پبلک سروس کمیشن کے 67 ویں بیچ کے امتحان میں 101 ویں رینک حاصل کیا ہے۔صنوبر نے گیا سے ابتدائی تعلیم حاصل کیا ہے. وہ اس پہلے 64 ویں بی پی ایس سی بیچ کے امتحان میں بھی کامیاب ہوئی تھیں۔وہ اسوقت ایم او ' مارکیٹنگ افسر ' کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ لیکن اس بار بھی اُنہوں نے ایک بڑے عہدے تک رسائی کی ہے۔
صنوبر خانم نے ای ٹی وی بھارت اُردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے جس کے سبب وہ اپنے والدین اور ضلع کا نام روشن کر سکیں۔ ان کی اس کامیابی کے پیچھے والدین کا تعاون اور انکی جانب سے پڑھنے کی چھوٹ ہے۔والدین نے انہیں مستقبل بنانے میں کبھی روک ٹوک نہیں کیا ، حالانکہ وہ کامیابی کی خوشی کے ساتھ کچھ مایوس بھی ہیں ، انکا کہنا ہے کڑی محنت کے مطابق انہیں امید تھی کہ اچھا رینک حاصل کر ایس ڈی او یا ڈی ایس پی بنیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا تاہم پھر بھی اللہ نے جتنی کامیابی عطاء کی ہے وہ شکر گزار ہیں۔
صنوبر خانم نے گیا سے تعلیم حاصل کیا اور سیلف اسٹڈی کرکے پہلے 2021 میں مارکیٹنگ افسر بنیں ، ابھی وہ پٹنہ صدر میں تعینات ہیں ، 67 ویں بی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق وہ اب سب ڈیویوزنل کلیان افسر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔والد صغیر الدین ہائی اسکول سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے سبکدوش ہیں جبکہ صنوبر کی ایک اور بہن محکمہ کان کنی میں افسر ہیں جبکہ ایک بھائی کمپیوٹر انجنیئر ہیں۔ وہ نجی ملازمت میں ہیں جبکہ ایک بھائی میڈیکل کالج میں زیرتعلیم ہیں۔