ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں ایک پیرا میڈیکل کی طالبہ منیرا کافی سرخیوں میں ہے اور وہ این ایس یو آئی کی آئیکن بنی ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس سے بیدار کرنے کے مہم میں خود سے ماسک بنا کر ضرورت مندوں میں تقسیم کر رہی ہے۔
این ایس یو آئی کے ضلع صدر تری بھون کمار نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران این ایس یو آئی ضلع کے مختلف علاقوں میں ماسک، ڈیٹال صابن اور سینیٹائزر ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کر رہی ہے۔ اس میں منیرا خود سے ماسک بنا کر انسانی جذبہ کو فروغ دے رہی ہے۔ میں ان کے انسانی جذبات کو سلام پیش کرتا ہوں۔