ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں سی اے اے اور این آر سی کو لیکر ہر روز درجنوں جلوس نکلتے ہیں۔احتجاجی جلوسوں کے ذریعے نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ سرکردہ اشخاص بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہے۔
جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو اسی سلسلے میں آج کشن گنج آ رہے ہیں۔ پپو یادو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف متعدد اجلاس سے خطاب کریں گے۔
سی اے اے خلاف کئی اجلاس سے خطاب کریں گے پپو یادو سب سے پہلے پپو یادو دن کے 12 بجے ٹھاکر گنج کے گاندھی میدان میں عوام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ٹیراگاچھ کے لیے روانہ ہوں گے۔ بعدازاں وہ ضلع پورنیہ کے روٹہ بازار میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منتعد کیے جانے والے پروگرام میں شامل ہونگے۔
آخر میں وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت پٹنہ کے لیے روانہ ہو جائے گے۔