بہار میں اسمبلی کے انتخاب نزدیک ہے ایسے میں پپو یادو این ڈی اے اور عظیم اتحاد سے الگ ہٹ کر تیسرے مورچہ بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
پپو یادو کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت
ابھی حال ہی میں انہوں نے جیتن رام مانجھی، کنہیا کمار و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ ایسے میں قیاس آرائی جا رہی ہے کہ پپو یادو تیسرے مورچہ بنانے پر لیڈران کو آمادہ کر رہے ہیں۔
پپو یادو نے کہا کہ 'آج سب سے بڑا سوال ملک کی سالمیت کو بچانے کا ہے، ایسے میں پارٹی اور خاندان سے اوپر اٹھ کر جو بھی آئے گا میں اس کے ساتھ ہوں۔'
پپو یادو نے کہا کہ 'آج ملک کا ماحول بدل گیا ہے، اب یہاں انسانیت کی بات نہیں ہوتی بلکہ اس سے بھی اوپر ووٹ ہے اور ووٹ کے لیے نیتا لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'آج جہاں دیکھیں ہندو مسلم موضوع بنا ہوا ہے، مرکزی حکومت نے لوگوں کو فرقہ واریت کا زہر پلا دیا ہے۔ انہیں ملک میں بڑھتی بے روزگاری، خودکشی کرتے کسان اور پریشان عوام سے کوئی مطلب نہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے کانگریس سے بھی کہا ہے آپ میدان میں آگے آئیں اور بڑے بھائی کا فریضہ انجام دیں'۔
سیمانچل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'جب اس علاقے کے لیے مہانندا بیسن پروجیکٹ ان کا ہی شروع کیا ہوا ہے اگر وہ بن گیا تو اس علاقے کی خوشحالی سے کوئی نہیں روک سکتا۔'