اردو

urdu

ETV Bharat / state

کملیش تیواری قتل معاملے میں یوگی حکومت سے سوال - کملیش تیواری کی والدہ کسم تیواری

جن ادھیکار پارٹی کے بانی و سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپویادو نے بیان دیا ہے کہ 'ہندو سینا کا لیڈر کملیش تیواری کے قتل کو ہندو بنام مسلم بنانے کی کوشش کچھ میڈیا ہاؤسز اور خاص طور پر یوگی حکومت کررہی ہے'۔

کملیش تیواری معاملے میں پپو یادو کا یوگی حکومت پر سوال

By

Published : Oct 21, 2019, 8:45 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جن ادھیکار پارٹی کے ضلعی دفتر کے افتتاح کے بعد پارٹی کے قومی سرپرست پپویادو نے کملیش تیواری قتل معاملے کا ذمہ دار اترپردیش حکومت اور فاسسٹ طاقتوں کو ٹھہرایا ہے۔

پپو یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ 'حقیقت کے برعکس یوپی کی یوگی حکومت کی پولیس کام کررہی ہے، صحیح سمت جانچ کی کاروائی ہوتو اصلی قاتل پولیس کی گرفت میں ہونگے'۔

کملیش تیواری معاملے میں پپو یادو کا یوگی حکومت پر سوال

انہوں نے کہا کہ 'یوپی کے نظم ونسق کا کیا حال ہے یہ تو سپریم کورٹ نے ہی اپنے تاثرات میں کہہ دیا ہے، وہاں امن و قانون کی مسلسل صورتحال بگڑرہی ہے اور یہ سب یوگی حکومت کی جانکاری میں ہو رہا ہے'۔

پپو یادو نے بغیر کسی چینل یا اخبار کانام لئے کہا کہ 'کچھ میڈیا اس واقعہ کو ہندو بنام مسلم بنانا چاہتی ہے، جبکہ کملیش تیواری کی ماں حقیقت بیانی سے مسلسل کام لے رہی ہیں، حکومت اور پولیس کو ان کے بیان کو سنجیدگی سے لیکر اس ضمن میں جانچ کرنی چاہیے'۔

ساتھ ہی انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی یا پھر عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بہار اور یوپی کی صورتحال ایک طرح کی ہوچکی ہے، دونوں حکومتوں کو بنے رہنے کے بجائے استعفی دے دینا چاہئے تھا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details