اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: انتخابی ریلی میں پپو یادو نے وزیراعظم پر نکتہ چینی کی

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے لوگوں سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات و انتخابی مہم جاری ہے۔

دربھنگہ: انتخابی ریلی میں پپو یادو نے وزیر اعظم پر نکتہ چینی کی
دربھنگہ: انتخابی ریلی میں پپو یادو نے وزیر اعظم پر نکتہ چینی کی

By

Published : Oct 29, 2020, 12:55 PM IST

گزشتہ روز ضلع دربھنگہ کے بینی پور میں اسمبلی حلقہ کے بابا ناگا ارجن اسٹیڈیم میں پپو یادو نے اپنی پارٹی کے امیدوار راجیش کمار مشرا کی حمایت میں عوام سے خطاب کیا۔

دربھنگہ: انتخابی ریلی میں پپو یادو نے وزیر اعظم پر نکتہ چینی کی

اس دوران انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو کسی غریب کو بھوکا نہیں رہنے دیں گے غرباء کو ون بی ایچ کے فلیٹ اور تعلیم یافتہ نوجوان کو جب تک روزگار نہیں ملتا تب تک 8000 ہزار روپے ماہانہ اسکالر شپ دیں گے، فرقہ پرستی نہیں ہونے دیں گے، جرائم پیشہ افراد کو تین مہینے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیں گے، اسی طرح انہوں نے متعدد وعدے کیے۔

دربھنگہ: انتخابی ریلی میں پپو یادو نے وزیر اعظم پر نکتہ چینی کی

وہیں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہتے تھے ایک لاکھ چالیس ہزار لے لو لیکن اب کہتے ہیں پانچ کے جی چاول لے لو دال لے لو، وہیں اب بھی 90 فیصد غریب کے پلیٹ میں دال نہیں ہے، مکیش امبانی دنیا کا تیسرا امیر آدمی ہوگیا اور بہار کی عوام غریبی میں 25 ویں نمبر آ گئی ہے! ،پپو یادو کے ساتھ ریلی میں شرکت کرنے بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے پوتے بھی تھے -

پپو یادو کی بینی پور میں انتخابی مہم

بتا دیں کہ بینی پور اسمبلی حلقہ سے جاپ کے ٹکٹ پر راجیش کمار مشرا اور علی نگر اسمبلی حلقہ سے پپو سنگھ انتخاب لڑ رہے ہیں ۔ آئندہ 03 نومبر کو دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ انتخابی جلسے میں موجود عوام کیا پپو یادو کے امیدوار کو کامیاب بنا کر اسمبلی پہنچاتی ہے یا نہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details