ریاست بہار میں جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو آج یک روزہ دورے پر ارریہ پہنچے، اس دوران انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم سوالات پر بات چیت کی اس موقع سے پپو یادو کے ہمراہ پارٹی کے کئی کارکنا بھی موجود رہے۔
پپو یادو کی بہار حکومت پر شدید تنقید - Pappu Yadav criticizes the country's Prime Minister
جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے ارریہ سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے بہار حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ۔
پپو یادو نے رواں سال بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کہا کہ 'بہار دو اتحاد کے علاوہ تیسرے اتحاد کے طرف بھی دیکھ رہا ہے،' ابھی فی الحال کوئی منصوبہ طے نہیں ہے مگر ہم پوری مضبوطی کے ساتھ بہار اسمبلی انتخاب میں اتریں گے.
پپو یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'نتیش جی جس پندرہ سالہ لالو رابڑی راج کا خاتمہ کر کے حکومت میں آئے تھے انہیں بھی اب جواب دینا چاہیے کہ پندرہ سال میں انہوں نے بہار کو کیا دیا، آج بھی بہار کا خطہ سیمانچل سیلاب سے جوجھ رہا ہے ، کسان آج بھی خود کشی کرنے پر مجبور ہے، مزدور آج بھی مہاجر ہیں اور روزگار کے لئے دوسری ریاستوں کا رخ کررہے ہیں. پپو یادو نے کہا کہ حکومت ابھی سے انتخابی تیاری میں لگ گئی ہے مگر مسائل وہیں کہ وہیں ہیں۔
پپو یادو نے مرکزی حکومت پر بھی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی جی آتے ہیں اور من کی بات کر کے چلے جاتے ہیں. مگر ہمارا ملک محفوظ ہے یا نہیں اس کی جانکاری نہیں دیتے. آج بھارت، پاکستان سرحد سے زیادہ خطرناک نیپال اور چین کی سرحد ہے، ہمارے جوانوں کی شہادت ہو رہی ہے اور مودی جی چین کے ایپ پر پابندی لگا رہے ہیں. یہ کیسی ذہنیت ہے. آج تک اتنا کمزور وزیراعظم بھارت نے نہیں دیکھا. اس موقع پر کانگریس و دیگر پارٹیوں کے مقامی لیڈران نے جن ادھیکار پارٹی کی رکنیت حاصل کی.