اردو

urdu

ETV Bharat / state

پپو یادو نے کوٹہ سے طلبا کو واپس لانے کے لیے 30 بسیں روانہ کیں

ریاست بہار کے ہزاروں طلبا اور لاکھوں مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے حکم کے بعد انہیں واپس لانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ بہار کے مدھے پورہ سے سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے راجستھان کے کوٹہ میں پھنسے طلبا کو لانے کے لیے 30 بسیں بھیجی ہیں۔

pappu yadav arranged 30 buses for students who stuck in kota rajasthan from patna bihar
کوٹہ سے طلبا کو واپس لانے کے لیے 30 بسیں روانہ

By

Published : Apr 30, 2020, 11:47 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعے دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں، طلبا، عقیدت مندوں اور دیگر افراد کی واپسی کی اجازت کے دوسرے دن جن ادھیکار پارٹی کے صدر اور سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے راجستھان کے کوٹہ میں پھنسے ہوئے بہار کے طلبا کو واپس لانے کے لیے 30 بسیں بھیجی ہیں۔

سابق رکن پارلیمان پپو یادو کا ٹوئٹ

پپو یادو نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ 'بہار حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ میں ہر طرح سے بہار کے طلبا کو بہار واپس لانے کے لیے پرعزم ہوں۔ کوٹہ سے طلبا کو لانے کے لیے 30 بسیں لگائی گئیں ہیں۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت جی سے گزارش ہے کہ وہ بس کو سینیٹائزڈ کرا کر طلباء کا محفوظ سفر یقینی بنایا جائے۔

سابق رکن پارلیمان پپو یادو کا ٹوئٹ

پپو یادو نے مزید کہا کہ 'میں پورے ملک میں پھنسے ایک ایک بہاری کو لاؤں گا۔ دولت نہیں ہے، لیکن دماغ ہے، دل ہے۔ میری ہر سانس، ہر رشتہ، ہر تعلق بہار کے لیے وقف ہے۔

بتا دیں کہ باہر پھنسے لوگوں کو لے کر سیاست تیز ہے۔ پپو یادو گذشتہ کئی دنوں سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کوٹہ میں پھنسے ہوئے بہاری طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details