اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں پلک موچھل کا جادو - بودھ مہوتسو 2020میں ہیمامالنی ،التمش فریدی ،پلک مو چھل سمیت نو ممالک کے فنکا ر شامل ہوئے تھے۔

با لی ووڈ کی مشہور گلو کا رہ پلک موچھل نے بہار کے گیا میں بودھ مہوتسو 2020کے آخری رات میں اپنی آواز کا جا دو بکھیر تے ہوئے سامعین کا دل جیت لیا ۔

گیا میں پلک موچھل کا جادو
گیا میں پلک موچھل کا جادو

By

Published : Feb 1, 2020, 1:36 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:41 PM IST

ریا ست بہا ر کے تا ریخی اور مذہبی ا ہمیت کے حامل مقامات میں سےایک ضلع بو دھ گیا میں بو دھ مہوتسو کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس سہ روزہ اتسو کا افتتاح ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار نے انجا م دیا تھا۔
اس اتسو میں ملک و بیرون ممالک کے کئی فنکاروں نے شرکت کی اور اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظا ہرہ پیش کیا۔

سہ روزہ اتسو کی آخری شام میں بالی ووڈ کی مشہور گلوکا رہ پلک موچھل اپنی آواز کا جادو بکھیر کر محفل اپنے نام کرلیا اور شائقین ان کے سریلی آواز سے لطف و اندوز ہو ئے ۔

گیا میں پلک موچھل کا جادو

تقریبا ایک گھنٹہ تک اسٹیج پر پلک موچھل نے اپنی گلو کاری کے کا جلوہ دکھایا خاص کر جب گلو کا رہ نے بالی ووڈ اداکار سلما ن خان کی فلم پریم رتن دھن پا یو کا نغمہ گا یا تو محفل پر ایک سماں بندھ گیااور پو را مجمع شرکا کے زور دار تالیوں سے گونج اٹھا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ پندرہ برسوں سے ضلع بودھ گیا میں بودھ مہوتسو بڑے پیمانے پر منا یاجاتا ہے اور ہر برس ملک و بیرون ممالک سے فنکار اس میں شرکت کر تے ہیں ۔

بودھ مہوتسو 2020میں ہیمامالنی ،التمش فریدی ،پلک مو چھل سمیت نو ممالک کے فنکا ر شامل ہوئے تھے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:41 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details