کھیل کا یہ پروگرام 26 جولائی سے 28 جولائی تک جاری رہا۔اس کا افتتاح مظفرپور ضلع کے زونل آئی جی سنیل کمار نے کیا جبکہ اختتامی تقریب میں کھیل وزیر کرشن کمار رشی نے شرکت کی اور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔
ضلع ارریہ ووشو کے کوچ محمد علی نے بتایا کہ 'مظفرپور میں منعقد کھیل میں ضلع کے تمام ووشو کھلاڑی پہنچے تھے جنہوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔'
ارریہ کے بچوں نے بھی مختلف زمروں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈل اور تین چاندی کا میڈل جیت کر ارریہ کا نام روشن کیا۔
گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں امت کمار رام، وجے کمار اور سشیل کمار ہیں جبکہ اسعد رضا، توقیر عالم اور سعد وسیم نے چاندی کا میڈل جیتا۔ اختتامی تقریب میں وزیر کھیل کرشن کمار رشی نے تمام بچوں کو میڈل اور انعامات سے نوازا۔
ریاستی مارشل آرٹ مقابلے میں ارریہ کی شاندار کارکردگی سماجی کارکن شتیندر شرن نے کہا کہ 'ارریہ میں صلاحیت کی کمی نہیں، ضرورت ہے ایسے بچوں کو صحیح پلیٹ فارم پر لے جانے کی۔ مثال سامنے ہے کہ ارریہ کے بچوں نے تین گولڈ اور تین سلور میڈل جیت کر ضلع کے لوگوں کا سر فخر سے اونچا کر دیا۔ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔'
وہیں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ 'اس کھیل کے لیے ہم لوگوں نے کافی محنت کی تھی، کوچ سر کی نگرانی میں ہمیں اپنی صلاحیت نکھارنے کا موقع ملا، ہماری کوشش ہے کہ قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔'