گیا: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن اتحاد پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی کو شکست دیناہی ان کا واحد مقصد ہے۔
بدھ کو گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر ہرانا ہے۔ اس کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ’انڈیا‘ اتحاد کا کنوینر بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتیش کمار بہت تجربہ کار شخص ہیں۔ اگر ایسی تجویز آتی ہے تو یہ بہار کے لیے اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو کسی بھی قیمت پر شکست دینے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس کے لیے ہم لوگ آگے کی لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہیں۔“