ریاست بہار کے گیا میں واقع آرمی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی کے ایک افسر کی لاش آج سہسرام ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے وہ گزشتہ 48 گھنٹے سے غائب تھے۔
اطلاعات کے مطابق آرمی افسر گزشتہ روز اپنے کار سے شہر کے کوتوالی تھانہ حدود میں واقع گودام گئے تھے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے اور آج ان کی لاش سہسرام کے ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے۔
واقعہ کو لے کر قتل کی بات کہی جارہی ہے، حالانکہ گیا پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے تاہم اب تک پولیس کی جانب اس معاملے میں کوئی انکشاف نہیں ہوپایا ہے، مقتول آرمی افسر کی شناخت کیپٹن جگتار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ہریانہ کے رہائشی تھے۔
اس معاملے میں ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ افسر کے غائب ہونے اور گاڑی کو پارک کیے جانے کی اطلاعات اوٹی اے کمانڈنٹ کے ذریعے دی گئی تھی. جس کے آدھے گھنٹے کے بعد ہی یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ افسر کی لاش سہسرام ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے متوفی کے لواحقین بھی آئے ہیں لیکن ان کے ذریعے کسی طرح کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے، ایس ایس پی نے بتایا کہ فی الحال اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔