گیا:ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع مدرسہ ترتیل القرآن میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر جلسہ اور اسلامی کوئز کا اہتمام ہوا اس میں طلبہ کو انعام واکرام سے بھی نوازا گیا، مدرسہ ترتیل القرآن کے ناظم اعلی مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہاکہ اس اجلاس کا مقصد طلبہ کے درمیان دینی معلومات میں اضافہ کرنا ہے اسلامی کوئز انعامی مقابلے میں صرف مدرسہ کے طالب علم ہی نہیں بلکہ وہ طلبہ جو اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں انہیں بھی بڑی تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔Organized meeting of Seerat-ul-Nabi (peace be upon him)
عظمت اللہ ندوی نے کہاکہ چونکہ اسکولوں میں دینیات کی تعلیم نہیں ہوتی ہے، ایسے میں زیادہ تر بچے مذہبی معلومات سے واقف نہیں ہیں ، والدین صرف ' ناظرہ ' پڑھانے کے لیے کسی معلم کو ٹیوشن پڑھانے رکھ لیتے ہیں جس سے نہ ہی ناظرہ مکمل ہوتا ہے وہ عربی اور اردو کے ٹیوشن کو بند کردیتے ہیں ، جسکی وجہ سے طلبہ اپنے مذہب کی بنیادی چیزوں کے ساتھ اپنے اسلاف کے کردارو عمل، بزرگان دین کے عمل اور دیگر چیزوں سے ناواقف ہوتے ہیں یہاں تک کہ دیکھاگیا کہ زیادہ تر وہ طلبہ جو اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں انہیں کلمہ ، قرآن مقدس کی سورتیں اور صحابہ کرام کے نام ، خلفائے راشدین کے نام، اسلام کے بنیادی اصولوں اور پیغامات کی جانکاری نہیں ہوتی ہے لہذا پہل کی گئی ہے کہ ہرتین ماہ پر اسلامی کوئز اور سیرت النبیﷺ کے بیان کا اہتمام کیا جائے اور اسلامی کوئز میں شرکت کرنے والوں کو اچھے انعام واکرام سے نوازا جائے تاکہ طلبہ کی اس میں دلچسپی پڑھے اور وہ بنیادی چیزوں سے واقف ہوں۔