پٹنہ : اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے، جسے پوری ریاست سمیت پٹنہ ضلع میں بھی پوری مستعدی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں پٹنہ کلکٹریٹ کے سمینار ہال میں ضلع سطحی فروغ اردو سمینار، مشاعرہ و اردو عمل گاہ کا انعقاد عمل میں آیا، پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر نے شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر شہر پٹنہ کے سرکردہ شخصیاتکے علاوہ مختلف مکتبہ سے تعلق رکھنے والے شخصیات بھی موجود رہے. نئی نسل میں اردو کے تئیں محبت اور جوش و جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے اسکول کے طلبا و طالبات کی تقریر کا بھی ایک حصہ مختص تھا جس کے تحت اردو زبان کی اہمیت پر مختلف اسکولوں کے گیارہ طلبہ و طالبات نے تقریر پیش کیں۔Conducting an Urdu seminar in the hall of Patna Collectorate
اس موقع پر صحافی عتیق الرحمن شعبان نے اردو کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بہار میں اردو کو فروغ دئے جانے کے لیے بہت ایماندارانہ کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود چند اہم مسائل بھی درپیش ہیں جن کی نشاندہی سے یقینی طور پر حکومت و انتظامیہ کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر تقریری مقابلہ میں بہترین تقریر پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو ضلع کلکٹر چندر شیکھر نے توصیفی سند سے بھی نوازا اور تابناک مستقبل کی دعائیں دیں.