ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کسان مخالف زرعی قانون کے خلاف حزب مخالف جماعتوں نے زبردست احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں بائیں بازو کی تینوں پارٹیوں کے علاوہ آر جے ڈی بھی شامل رہی۔
پٹنہ: کسان مخالف قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کسانوں کے خلاف ہو رہے ظلم کو فستائی طاقتوں کے مترادف قرار دیتے ہوئے احتجاج کر رہے رہنماؤں نے کہا کہ اس قانون کو واپس ہونے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔'
وہیں سی پی آئی ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹا چاریہ نے کہا کہ 'مودی حکومت صرف کالے قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔ عوام مخالفت قانون سازی ان کا واحد ہدف ہے۔ بات چیت کے نام پر مودی نے کسانوں کو بے عزت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'حکومت پہلے ایسے تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کے خلاف غلط تشہیر کرتی ہے اور جب اس کے باوجود تحریک نہیں رکتی تو کہا جاتا ہے کہ حزب مخالف کے اشارے پر یہ احتجاج ہو رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔'