حکومت بہار نے 263 کروڑ کی لاگت سے دریائے گنڈک پر یہ پل تعمیر کرایا تھا۔
اس پل کو بنانے میں 8 سال لگے۔
اس پل کا سنگ بنیاد وزیر اعلی نتیش کمار نے سن 2012 میں رکھا تھا۔
نتیش کمار نے صرف ایک ماہ قبل 16 جون کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رام جانکی پل کا افتتاح کیا تھا۔
گوپال گنج میں پل گرنے کے بعد حزب اختلاف کے رہنما کے ذریعہ برسر اقتدار جماعت پر سخت نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔
حزب اختلاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی تحقیقات ہائی کورٹ کے سابق جج یا قانون ساز اسمبلی کے ذریعہ تشکیل دی جانے والی آل پارٹی کمیٹی کے ذریعہ کروائی جائے اور انتخاب سے قبل تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے۔