اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلاسٹک کیری بیگ پر پابندی ہوئی بے معنی، دھڑلے سے ہو رہا ہے استعمال - urdu news

پلاسٹک کیری بیگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گیا میونسپل کارپوریشن نے بھی اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے باوجود شہر میں پلاسٹک کا کھلےعام استعمال کیا جا رہا ہے۔

پلاسٹک پر پابندی کے باوجود بھی کھلا استعمال
پلاسٹک پر پابندی کے باوجود بھی کھلا استعمال

By

Published : Jan 30, 2021, 10:45 PM IST

گیا میں پلاسٹک کیری بیگ پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بازاروں میں کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے۔ پابندی کے ابتدائی دنوں میں پلاسٹک کیری بیگ کے استعمال پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جرمانے وصول کئے جاتے تھے، تاہم اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔


اطلاعات کے مطابق مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے پلاسٹک کیری بیگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد گیا میونسپل کارپوریشن نے بھی اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے باوجود شہر میں پلاسٹک کا کھلےعام استعمال کیا جا رہا ہے۔

سال 2019 میں شہر میں پلاسٹک کیری بیگ کے استعمال کو روکنے کے لیے انتظامیہ و کارپوریشن کی جانب سے مختلف بیداری مہم چلائی گئی تھی۔ دکانداروں پر پلاسٹک میں سامان فروخت کرنے اور پلاسٹک رکھنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔ اس مہم کے بعد بڑی دکانوں میں کاغذ کپڑے سے بنے تھیلے کا استعمال ہونے لگے تھے۔ لیکن اب بھی کئی بڑے و چھوٹے دکاندار اور سبزی فروش پلاسٹک کیری بیگ دھڑلے سے استعمال کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے اس تعلق سے جب شہر کی سبزی منڈیوں کا جائزہ لیا تو وہاں پر پلاسٹک کیری بیگ ہی استعمال ہوتا نظر آیا۔

ویڈیو

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے دکانداروں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی کسٹمر اپنا کیری بیگ گھر سے لے کر نہیں آتا ہے، جب کہ کاغذ کا کیری بیگ کمزور ہوتا ہے جس کی وجہ سے کسٹمر اس میں سامان لینا پسند نہیں کرتا۔

میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے متصل درگا باڑی اور کیدارناتھ سبزی منڈی کے دکانداروں نے کہا کہ عام آدمی تو دور کی بات ہے یہاں میونسپل کارپوریشن کے اسٹاف بھی پلاسٹک کیری بیگ میں سبزی مانگتے ہیں۔ حکومت اگر پلاسٹک کی سپلائی بند کر دے تو شاید اس کا استعمال رک جائے۔

مزید پڑھیں:

گیا: انسانی زنجیر بنا کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ پلاسٹک پر پابندی عائد ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گیا شہر میں بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی گئی تھی۔ یہاں تک کے گاندھی میدان میں کلچرل پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد اداکار اور فنکار، شاعر شامل ہوئے تھے۔

پابندی عائد ہونے کے ابتدائی دنوں میں میونسپل کارپوریشن نے شہر کی دوکانوں میں چھاپے بھی مارے اور لاکھوں روپے جرمانہ بھی وصول کئے لیکن یہ سلسلہ کچھ ہی دنوں تک چلا۔ آج پھر پلاسٹک کا خوب استعمال ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details