ریاست بہار کے گیا شہر میں واقع گوتم بدھ مہیلا کالج کے زیر اہتمام نیشنل کمیشن فار ویمن نئی دہلی کے ذریعے 'ڈومیسٹک وائلنس اگینسٹ ویمن' کے موضوع سے منعقدہ سیمینار میں ملک و بیرون ملک کے چھ مقررین نے گھریلو تشدد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کا آغاز کالج کے پرنسپل پروفیسر جاوید اشرف کی استقبالیہ خطاب سے ہوا۔
سیمینار کی نظامت ڈاکٹر کماری رسمی پریہ درشنی اور ڈاکٹر شگفتہ انصاری نے کی، مونگیر یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر پروفیسر کسم کماری نے 'نیچرس اینڈ فامرس آف ڈومیسٹک وائلنس اگینسٹ ویمن' کے موضوع پر بولتے ہوئے کہا کہ خواتین کو قدم قدم پر جسمانی ذہنی اور جذباتی استبداد کا درد جھیلنا پڑتا ہے، اسے فکری تبدیلی ہی کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ثقافتی عدم رواداری کی وجہ سے خواتین کے ساتھ تشدد کا رویہ بڑھا ہے۔