اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خوشحال ہندوستان' کے عنوان سے آن لائن مقابلہ

ہفتہ واری پروگرام 'خوشحال ہندوستان' کے عنوان سے آن لائن مقابلے کا اہتمام ہوا ہے، پروگرام میں حصہ لینے والے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

By

Published : Nov 4, 2020, 5:50 PM IST

'خوشحال ہندوستان'
'خوشحال ہندوستان'

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع انوگرہ نارائن میموریل کالج کے نیشنل سروس پلاننگ یونٹ کے زیر اہتمام' چوکسی آگاہی ہفتہ' کے تحت ' خوشحال ہندوستان' کے موضوع پر پوسٹرز اور نعرے تحریری آن لائن مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

اس مقابلے میں مختلف کالجز کے طلباء نے آن لائن حصہ لیا اور مذکورہ عنوان کے تحت پوسٹرز اور نعرے لکھے جن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پوسٹرز بنانے کے مقابلے میں سچن کمار سائنس فیکلٹی آف سائنس پشپم کماری شعبہ بی ایڈ نے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ سلوگن رائٹنگ مقابلے میں میں کمار منگلم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اس کے علاوہ دیگر طلباء نے بھی اپنی پیشکش کے ذریعے متعلقہ موضوع پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شمش الاسلام نے پروگرام کو کامیابی سے چلانے اور اس کی تکمیل پر تمام متعلقہ عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور فاتح شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے موضوع پر اپنی سرگرمی ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ موضوع عوامی اتحاد اور ہم آہنگی کی لیے بھی بہت ہی اہم ہیں۔

واضح رہے کہ 'سترک ہندوستان، خوشحال ہندوستان' کے عنوان سے مسابقت کا انعقاد حکومت ہند کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور عوامی شراکت کے مقصد سے چلایا جانے والا پروگرام ہے۔

انوگرہ میموریل کالج پرنسپل ڈاکٹر شمش الاسلام کی کوششوں سے ہرشعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کررہا ہے، ممتحن پینل میں شامل ڈاکٹر ندھی ترپاٹھی، ڈاکٹر راجیش رنجن پانڈے، ڈاکٹر امریند گھوش، ڈاکٹر دھننجے کمار اور نونیت پریہ نے بھی پرنسپل کی بہترین قیادت کے لیے مبارک باد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details