بہار کے کیمور سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ضلع کے کدرا تھانہ علاقہ کے فقرآباد گاؤں میں ایک شادی پروگرام کے جشن میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے دوران دولہا کے بھتیجا کو اچانک گولی لگ جانے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ دیر رات مقامی لوگوں کے ذریعہ موہنیاں کے ایک پرائویٹ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جانکاری کے مطابق گزشتہ رات موہنیاں تھانہ علاقہ کے پٹ سرواں گاؤں سے ایک برات کدرا تھانہ حلقہ کے فقر آباد گاؤں میں گئی تھی۔ جہاں فقر آباد کے رہائشی لال بہاری کھرور کے بیٹی کی شادی تھی۔ شادی کی رسم ادا کی جارہی تھی۔