ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولیس نے اب تک قریب 150 لوگوں پر لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی ہے۔
کیمور: ڈھائی کلو گانجے کے ساتھ ایک گرفتار - ڈھائی کلو گانجے کے ساتھ ایک گرفتار
بہار کے ضلع کیمور میں لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی مسلسل ہو رہی ہے۔ کیمور پولیس ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ اسی بیچ گانجہ اور نشیلی ادویات کا کاروبار بھی کیا جا رہا ہے۔
گھر میں گانجہ فروخت کرتے ایک گرفتار
وہیں تازہ معاملہ گھر کے اندر باہری لوگوں کو بلا کر گانجہ بیچنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ تھانہ نواؤں کے گاؤں کاری رام کا ہے جہاں دنیش یادو نام کا ایک باشندہ 27 پڑیا گانجے کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کا وزن ڈھائی کلو کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ دنیش یادو کے گرفتاری کی تصدیق ایس پی کیمور دلنواز احمد نے کی ہے۔