اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا کا ایک گاؤں برسوں سے پکی سڑک سے محروم - گیا کوسماہی گاؤں

گیا کے مختلف گاؤں ایسے ہیں جہاں اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ان دیہی علاقوں میں پختہ سڑک، گلی و نالی اور پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ انہی گاؤں میں ایک کوسماہی گاؤں ہے، جہاں قریب بیس گاؤں کو جوڑنے والی سڑک " کوسماہی سڑک" اب تک پختہ نہیں ہوسکی ہے۔

گیا کے ایک گاؤں میں برسوں سے پکی سڑک نہیں ہے
گیا کے ایک گاؤں میں برسوں سے پکی سڑک نہیں ہے

By

Published : May 31, 2021, 8:39 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے کوسماہی گاؤں سے دوسرے علاقے کو جوڑنے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو گذشتہ مختلف برسوں سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گیا کے ایک گاؤں میں برسوں سے پکی سڑک نہیں ہے

کوسماہی گاؤں کوٹھی تھانہ حدود میں واقع ہے۔ اس علاقے کی نمائندگی بہار کے دو بار وزیراعلی رہ چکے جتن رام مانجھی کر رہے ہیں۔

ان سے قبل بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری پندرہ برسوں تک یہاں سے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ تاہم اس سڑک کی قسمت نہیں بدلی ہے۔ اس سڑک کو پختہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

در اصل امام گنج اسمبلی حلقہ ایس سی ایس ٹی کے لیے ریزرو حلقہ ہے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ریزرو ہونے کے باوجود بھی یہ علاقہ جہاں ایس سی ایس ٹی اور اقلیتوں کی آبادی زیادہ ہے، وہاں کے گاؤں میں سڑک، نالی اور پینے کے صاف پانی کی طرح کئی بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں ہے۔

کوسماہی گاؤں مسلم اور دلتوں کی آبادی والا گاؤں ہے. کوسماہی سے ہوکر گزرنے والی سڑک قریب بیس گاؤں کو جوڑتی ہے،آزادی کے بعد سے چار کلومیٹر سڑک اب تک پختہ نہیں ہو سکی ہے، انتخابات کے وقت رہنماؤں اور امیدواروں کے ذریعے پختہ سڑک کروانے کا وعدہ تو ہوتا ہے تاہم بعد میں وہ وعدے زمینی حقائق سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہیں ہونے کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران سڑک پر چلنا پھرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے. لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران مریض کو اسپتال لے جاتے وقت سڑک کی خستہ حالی کے سبب چارپائی پر اٹھا کر لے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وقت پر اسپتال نہیں پہنچنے سے موت بھی ہو جاتی ہے۔گزشتہ برس ہی وارڈ ممبر کی موت ہسپتال تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ہوگئی تھی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار مذکورہ مسائل کے تعلق سے مقامی انتظامیہ اور رہنماؤں سے شکایت کی ہے تاہم انتظامیہ اور رہنماؤں سے یقین دہانی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ حکومت نے ان کے درینہ مطالبے پر غور نہیں کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں مقامی رکن اسمبلی جیتن رام مانجھی کے نمائندہ اور ہندوستانی عوام مورچہ ضلع گیا کے صدر ڈاکٹر صبغت اللہ خان خان عرف ٹو ٹو خان سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس سڑک کے مسئلہ کو پہلی ترجیح میں شامل کرا کر پختہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیتن رام مانجھی اس سڑک کی تعمیر کو لیکر متعلقہ حکام سے بات کرچکے ہیں۔ سڑک کا ڈی پی آر بھی تیار ہے۔ کورونا کو لیکر نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے ڈی پی آر ٹینڈر کی کارروائی میں نہیں گیا۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پھر سے کارروائی شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی برس یہ سڑک پختہ ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details