ریاستی حکومت نے کہا کہ آج بہار میں ایک اور کورونا پوزیٹیو کیس سامنے آیا ہے۔ ریاست میں اب کورونا پوزیٹیو مریضوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 6 ہزار 250 افراد کی جانچ کی گئی ہے۔
مکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سیکریٹری انوپ کمار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت کے مطابق بڑے پیمانے پر لوگوں کی ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پروٹوکول کے مطابق کارروائی ہورہی ہے۔
انوپ کمار نے بتایا کہ 150 آفات راحت کیمپوں میں 20 ہزار 436 افراد یہاں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے اسکولوں اور پنچایت میں 3 ہزار 199 کورن ٹین مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان مراکز میں 32 ہزار 994 افراد مقیم ہے۔ انہیں دوا کھانا اور تمام دوسری سہولیات مہیا کرائی جا رہی ہے۔
انوپ کمار نے بتایا کہ بہار کے باہر جو لوگ پھنسے ہیں ان کے ذریعے حکومت کو فون کر اطلاع دی جا رہی ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد 47 ہزار 500 ہے، لوگوں کے متعلق اطلاعات محکمہ آفات منجمنٹ کے کنٹرول روم سے حکومت لے رہی ہے۔ یہ تمام پھنسے ہوئے لوگوں فون کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو جس امداد کی ضرورت ہے متعلقہ ریاست سے رابطہ کر ان لوگوں کو کو مدد پہنچائی جارہی ہے۔