بگہا: بہار میں ہند-نیپال سرحد سے متصل مغربی چمپارن ضلع کے گووردھنا تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح شیر کے حملے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ Youth died attacked by lion in West Champaran
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نوجوان ڈمری گاؤں کے قریب رفع حاجت کے لئے گیا تھا۔ اس دوران شیر نے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ مرنے والے کی شناخت ڈمری گاؤں کے سنجے مہتو (35) ولد رام چندر مہتو کے طور پر کی گئی ہے۔
اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے محکمہ جنگلات کے دفتر اور گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور معاملے کو رفع دفع کیا۔ تاہم محکمہ جنگلات کی ٹیم چار سو جنگلاتی اہلکاروں کے ساتھ آدم خور شیر کو پکڑنے میں مصروف ہیں۔ Youth died attacked by lion in West Champaran