پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند گپتا نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ مرزا پور ۔ چنگیری گاﺅں میں گڈو یادو جمعرات کی دیر رات پارکنگ میں ٹریکٹر لگا رہے تھے ، تبھی کچھ لوگوں نے مخالفت کی۔
دیکھتے ہی دیکھتے تنازعہ نے تشدد کی شکل اختیار کرلی اور دونوں فریق کے لوگوں نے بم اور گولیاں چلانی شروع کر دیں، جس میں گڈو یادو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ زخمی گڈو کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علا ج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔