بہار کے ضلع کیمور میں ضلع انتظامیہ کی لاکھ کوششوں کے باوجود ریت سے لدےاوور لوڈ ٹرکوں پر لگام نہیں لگ رہا ہے۔
جمعہ کے روز قومی شاہراہ پر ریت سے لدا ایک اوور لوڈ ٹرک پلٹ گیا۔ اس حادثہ میں کار میں سوار شخص کی موت ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ موہنیاں تھانہ کے ڈڑکھلی علاقے کے قریب پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ کدرا تھانہ حلقہ کے بھپت پور گاٶں کے رہائشی سنیل چوبے جو اتر پردیش کے چندولی میں معاون وکیل ہیں، وہ اپنے گاٶں سے کورٹ جا رہے تھے کہ اچانک وہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرک کی زد میں آگئے۔ اس حادثے میں کار میں سوار سنیل چوبے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس واقعہ کے بعد بڑی مشقت کے بعد لوگوں نے مقتول کو کار سے باہر نکالا اور بھبھوا پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔