پولیس سپرنٹنڈنٹ دیا شنکر نے بتایا کہ سنئیا گاؤں میں ماں سرسوتی کی مورتی وسرجن کرنے جارہے لوگوں پر ایک فرقے کے لوگوں نے پتھربازی کردی، جس کے بعد دوسرے فرقے کے لوگ بھی پتھر بازی کرنے لگے۔ دونوں کی جانب سے ہوئے پتھراؤ کے واقعہ میں کل چار لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے شیخ پورہ صدراسپتال میں داخل کرایاگیا ہے، جہاں اریری کے جے ڈی یو بلاک صدر نند کمار کشواہا عرج امت وشواس (55)کی موت ہوگئی۔
دیا شنکر نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی منٹو مہتو کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ دوسرے فرقے کے دو زخمی لوگوں کا علاج شیخ پورہ صدر اسپتال میں جاری ہے۔