اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک - ادھیڑ شخص کی سڑک حادثے میں زخمی

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہونے سے مشتعل مقامی لوگوں نے معاوضہ کے مطالبہ کے سلسلے میں سڑک جام کر دیا، جس سے آمدورفت متاثر رہی۔

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

By

Published : Mar 16, 2020, 10:04 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں واقع کمتول تھانہ علاقے کے نگرا موڑ کے پاس ایک معمر شخص کی سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے دوران موت ہو گئی۔

جس کے بعد مقامی لوگوں نے معاوضہ کی مانگ کو لیکر کمتول این ایچ 75 کو گھنٹوں جام کر دیا، اس دوران سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔

سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک

سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے شیو کمار راج مستری تھے اور اپنے گھر میں تنہا کمانے والے تھے۔

سڑک جام کرنے کی خبر ملتے ہی کمتول تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور کافی مشقت کے بعد مظاہرین کو سڑک سے ہٹایا تب جاکر آمدورفت بحال ہوسکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details