اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: بکری بنی موت کی وجہ، تنازعہ میں ایک کی موت - کیمور جرائم کی خبریں

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک بکری تنازعہ کی وجہ بن گٸی، جسکی وجہ سے دو گروپوں میں جم کر مار پیٹ ہوئی ۔ حالات اتنی بے قابو ہوگئے کہ موقع پر ہی ایک شخص کی موت ہو گٸی۔

کیمور: بکری بنی موت کی وجہ، تنازعہ میں ایک کی موت
کیمور: بکری بنی موت کی وجہ، تنازعہ میں ایک کی موت

By

Published : Dec 2, 2020, 9:36 PM IST

کیمور میں دو گروپوں میں بکری کی وجہ سے تنازعہ ہوگیا۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔ پولس نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ایس پی کے حکم پر چار لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ یہ معاملہ تھانہ سونہن کے گاؤں سکھوا سے متعلق ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک طبقہ کی جانب سے گاٶں کے کھیت میں بکری چرائی جا رہی تھی۔ تب ہی دوسرے طبقہ کے لوگ لاٹھی ڈنڈے لے کر موقع پر پہنچ کر بکری چرا رہے لوگوں کو منع کیا۔ جسے لیکر دونوں اطراف میں تنازعہ بڑھ گیا اور جم کر لڑائی ہوئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جبکہ 4 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بھبھوا صدر اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

اس معاملے کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن نے سپرنٹنڈنٹ پولیس دلنواز احمد کو دی۔ سپرنٹنڈنٹ کی سخت حکم کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور چار افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سبھی گرفتار شخص کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں لکشمن رام ، امیت رام ، سنت رام اور سنجے رام شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details