ملک اور دنیا کورونا وائرس کے تباہی سے پریشان ہے اسی درمیان ریاست بہار میں چمکی بخار نے لوگوں کی جان لینا شروع کردیا ہے۔ جمعہ کو سیتامڑھی میں چمکی بخار کی وجہ سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا۔ یہ معاملہ باج پٹی بلاک مداری پور کے گاؤں سے سامنے آیا ہے۔
بہار: چمکی بخار سے ایک ہلاک - بہار: چمکی بخار سے ایک ہلاک
بہار میں چمکی بخار نے دستک دے دی ہے۔ ضلع سیتامڑھی میں چمکی بخار کی وجہ سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت حرکت میں آگیا ہے۔
جبکہ دوسرا کیس کی اطلاع پرسونی بلاک سے موصول ہوئی ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی تحقیقات کے لیے میڈیکل ٹیم گاؤں بھیج دی گئی ہے۔ پچھلے برس چمکی بخار یعنی اے ای ایس کی وجہ سے بہت سارے بچے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حکومت اور عوام اس بیماری کی دوبارہ دستک سے دنگ رہ گئے ہیں۔
ڈی ایم کی ہدایت پر ضلع میں نئے مقرر سول سرجن کی رہنمائی کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا تاکہ وہ کورونا وبائی امراض اور اے ای ایس بیماری سے نمٹ سکے۔ اس دوران سول سرجن نے چمکی بخار والے تمام بنیادی مراکز صحت پر 2/2 اضافی بیڈ لگانے کی ہدایت کی تھی۔ نیز تمام میڈیکل انچارج کو اے این ایم اور آشا کو تربیت دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔