اردو

urdu

ETV Bharat / state

پک اپ وین سے کچل کر نوجوان کی موت، ایک زخمی - بہار نیوز

بہار کے سارن ضلع میں تریا تھانہ علاقہ کے رام باغ کے نزدیک تریا امنور شاہراہ پر آج پک اپ وین سے کچل کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہو گیا۔

پک اپ وین سے کچل کر نوجوان کی موت، ایک زخمی
پک اپ وین سے کچل کر نوجوان کی موت، ایک زخمی

By

Published : Mar 10, 2020, 11:37 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ تریا تھانہ علاقہ باشندہ پپو سنگھ کشواہا (28) اور سریگ سنگھ کشواہا کھیت دیکھنے جارہے تھے۔ اسی دوران ایک بے قابو پک اپ وین نے دونوں کو کچل دیا۔

اس واقعہ میں پپو سنگھ کشواہا کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ سریگ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔

وہیں اس واقعہ میں زخمی سریگ کو چھپرہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت کودیکھتے ہوئے اسے پٹنہ میڈیکل کالج اور اسپتال ( پی ایم سی ایچ ) بھیج دیا ہے۔ ڈرائیور پک اپ لیکر فرار ہوگیا۔

پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details